ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں مثبت نتائج کی امید ہے جبکہ مذاکرات کا تیسرا دور آج جنیوا میں شروع ہوگا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم جنگ کی خواہش نہیں رکھتے اور حالات کو خراب نہیں ہونے دینا چاہتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات میں مثبت نتائج کی توقع ہے اور یہ عمل سپریم لیڈر کی رہنمائی میں آگے بڑھ رہا ہے۔
دریں اثنا، امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا تیسرا دور آج جنیوا میں شروع ہوگا، جس میں عمان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
ایران کی مذاکراتی ٹیم کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی کر رہے ہیں، جبکہ نائب وزیر خارجہ، قائم مقام قانونی امور کے اعلیٰ عہدیدار اور جوہری ماہرین بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
امریکی جانب سے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف، امریکی نمائندہ اور سابق مشیر جیرڈ کشنر اور ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سمیت دیگر کی مذاکرات میں شرکت متوقع ہے۔














