ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سلمان علی آغا کپتان نہیں رہیں گے۔ محمد عامر کی پیشگوئی

محمد عامر نے پیشگوئی کی ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سلمان علی آغا کپتان نہیں رہیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سلمان علی آغا کی کپتانی پر سوالیہ نشان، محمد عامر کی پیشگوئی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق کرکٹر محمد عامر نے پیشگوئی کی ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سلمان علی آغا کپتان نہیں رہیں گے۔ انگلینڈ سے شکست کے بعد محمد عامر نے ٹی وی پروگرام میں کہا کہ سلمان علی آغا کی کپتانی ختم ہوسکتی ہے۔

محمد عامر نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں سلمان علی آغا کا کوئی مناسب متبادل نہیں ہے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ یہ ٹی 20 ورلڈ کپ بہت سے کھلاڑیوں کے لیے آخری ہوگا۔

پروگرام میں راشد لطیف نے کہا کہ بابر اعظم کو کم اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے ڈراپ کرنے کے بعد واپس بلایا گیا ہے، حالانکہ کوئی بہتری نظر نہیں آرہی۔ سابق وکٹ کیپر نے نشاندہی کی کہ کم اسٹرائیک ریٹ والے بیٹر دوسرے بیٹرز کو ہائی رسک اسٹروک کھیلنے پر مجبور کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں