بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود بندش میں توسیع، نوٹم جاری

پاکستانی ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود کی بندش میں 23 مئی تک توسیع کا نوٹم جاری کردیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود بندش میں توسیع، نوٹم جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نوٹم جاری کردیا۔

جاری شدہ نوٹم کے مطابق بھارتی کمرشل اور ملٹری ایئرکرافٹ 23 مئی تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔ یہ پابندی حالیہ تنازعے کے بعد لگائی گئی تھی۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملکی سلامتی کو یقینی بنانا ہے اور اس پر عمل درآمد فوری طور پر ہوگا۔

یہ اقدام پاکستان کی بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کے پیش نظر کیا گیا ہے اور اس سے دونوں ممالک کے تعلقات پر مزید اثر پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں