وزیراعلیٰ سندھ نے گندم فروخت کی حد ختم کردی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گندم فروخت کی حد ختم کرنے کا اعلان کیا، جس سے آبادگار بغیر پابندی کے گندم فروخت کر سکیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ سندھ، گندم فروخت کی حد کے خاتمے کا اعلان

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گندم فروخت کی حد ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اس فیصلے سے چھوٹے آبادگار بغیر کسی پابندی کے گندم فروخت کر سکیں گے۔

فیصلہ گندم کی خریداری کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت وزیراعلیٰ نے کی۔ اجلاس میں ہاریوں کو بڑا ریلیف دینے کے لیے فی ایکڑ پانچ بوری کی شرط ختم کی گئی۔

وزیراعلیٰ نے گندم خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت دی اور فوری ادائیگیاں یقینی بنانے کا حکم دیا۔ وزیر خوراک نے بتایا کہ خریداری مہم یکم اپریل سے شروع ہوئی، جس کا ہدف 10 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔

اس سال گندم کی امدادی قیمت 3,500 روپے فی 40 کلو مقرر کی گئی ہے۔ تقریباً 19 لاکھ 40 ہزار ایکڑ پر گندم کاشت کی گئی ہے، اب تک 8,958 میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے آبادگاروں کے لیے 12 نئے خریداری مراکز کھولے ہیں اور رقم کی فوری منتقلی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اجلاس میں مختلف وزراء اور افسران نے شرکت کی۔

دیگر متعلقہ خبریں