پی ٹی اے نے بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کی حمایت کی ہے۔ پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس وصول کرتا ہے، پی ٹی اے نہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک سے درآمد کیے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ بریگیڈیئر (ر) عامر شہزاد نے اے آئی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فونز پر ٹیکس وصولی کا اختیار فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پاس ہے اور پی ٹی اے اس سلسلے میں کوئی اختیار نہیں رکھتا۔
عامر شہزاد نے کہا کہ پی ٹی اے بھی موبائل فون ٹیکس سے اتنا ہی متاثر ہے جتنا عام شہری، اور یہ کہ پی ٹی اے ٹیکس کے حوالے سے مسلسل صفائیاں دیتا رہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی اے کے اہلکاروں کو بھی عام شہریوں کی طرح ٹیکس دینا پڑتا ہے اور انہیں کسی قسم کے مفت فونز نہیں ملتے۔















