اینڈرائیڈ فون کے حفاظتی فیچرز زندگی بچا سکتے ہیں، فوری طور پر فعال کریں

اینڈرائیڈ فونز کے حفاظتی فیچرز ہنگامی حالات میں زندگی بچا سکتے ہیں، صارفین کو فوری طور پر انہیں فعال کرنا چاہیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اینڈرائیڈ فون کے حفاظتی فیچرز زندگی بچا سکتے ہیں، فوری طور پر فعال کریں

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) اینڈرائیڈ فونز میں موجود حفاظتی فیچرز ہنگامی حالات میں زندگی بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تاہم، زیادہ تر صارفین ان فیچرز کو فعال نہیں رکھتے جس کی وجہ سے وہ ضرورت کے وقت فائدہ نہیں اٹھا پاتے۔

یہ حفاظتی سیٹنگز فون میں پہلے سے شامل ہوتی ہیں اور انہیں فعال کرنے سے زلزلے یا حادثے کی صورت میں فوری الرٹ مل سکتا ہے۔ یہ فیچرز مقام کی معلومات فراہم کرکے قریبی افراد کو آگاہ کرتے ہیں۔

ایمرجنسی ایس او ایس فیچر ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کے لیے کارآمد ہے۔ یہ فیچر فون کے پاور بٹن کو کئی بار دبانے سے خودکار طور پر مدد کے لیے کال اور لوکیشن بھیجتا ہے۔

زلزلے کی معلومات دینے والا فیچر گوگل کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے۔ یہ زلزلے سے قبل چند سیکنڈ پہلے الرٹ بھیجتا ہے تاکہ محفوظ مقام پر جانے کا وقت مل سکے۔

یاد رہے کہ صارفین کو اپنے فون میں موجود حفاظتی فیچرز فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ہنگامی حالات میں زندگی بچانے کا اہم ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں