گوگل نے Pixel 11 کی پہلی جھلک جاری کر دی ہے اور 12 اگست کو نیویارک میں خصوصی ایونٹ میں اس کی باضابطہ لانچنگ ہوگی۔
نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) گوگل نے اپنی نئی Pixel 11 اسمارٹ فون سیریز کی پہلی جھلک جاری کر دی ہے جس سے مداحوں کی بے صبری مزید بڑھ گئی ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ Pixel 11 سیریز کو 12 اگست کو نیویارک میں منعقد ہونے والے خصوصی ایونٹ میں متعارف کرایا جائے گا اور اسی دن پری آرڈرز کا آغاز بھی کیا جائے گا۔
گوگل نے اپنے آن لائن اسٹور کے ہوم پیج پر ایک مختصر ٹیزر ویڈیو جاری کی ہے جس میں نئے فیچر Pixel Glow کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ یہ فیچر ایل ای ڈی لائٹ کی صورت میں مختلف رنگوں میں روشن ہو سکتا ہے اور نوٹیفکیشنز کو زیادہ نمایاں کرنے کے لیے استعمال ہوگا۔
گوگل کے مطابق 12 اگست کو ہونے والے لانچ ایونٹ کے بعد فوراً پری آرڈر بکنگ شروع ہو جائے گی۔ امریکی صارفین کے لیے ایک خاص پیشکش بھی متعارف کی گئی ہے جس میں 7 اگست تک ای میل رجسٹریشن پر خصوصی پرومو کوڈ ملے گا۔
اس سیریز میں مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی کئی نئے فیچرز، بہتر کیمرا سسٹم اور جدید سافٹ ویئر تجربہ متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔ یہ فیچرز لانچ ایونٹ میں تفصیلی طور پر پیش کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب گوگل نے باضابطہ طور پر Pixel 11 کے نام کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل کمپنی نے اس کا نام سرکاری طور پر ظاہر نہیں کیا تھا۔















