لائیو کالر نے بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کا وظیفہ پوچھا

رمضان ٹرانسمیشن میں مداح نے مولانا آزاد جمیل سے بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کا وظیفہ پوچھا۔ قومی ٹیم کی حالیہ شکستوں کے بعد بابر اعظم کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لائیو کالر نے بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کا وظیفہ پوچھا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ شکستوں کے بعد ایک مداح نے رمضان ٹرانسمیشن میں لائیو کال کے دوران مولانا آزاد جمیل سے بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کا وظیفہ پوچھ لیا۔

قومی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل سمیت بھارت سے تین میچز میں شکست کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھی ناکام رہی ہے۔ بابر اعظم، جو قومی ٹیم کی بیٹنگ کا اہم ستون سمجھے جاتے ہیں، ایشیا کپ میں شامل نہیں تھے اور ورلڈکپ میں بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

بابر اعظم کی ناقص کارکردگی کے باعث سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ انہیں ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مداح کی کال پر میزبان جویریہ سعود نے کہا کہ آج کل سب کی یہی خواہش ہے کہ اچھے کرکٹرز کو کھلایا جائے۔

مولانا آزاد جمیل نے مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور کرکٹ ٹیم کو مضبوط بنانے کے لیے تربیت کی ضرورت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں