ایران نے ممکنہ جنگ کی تیاری میں علی لاریجانی کو اہم اختیارات سونپ دیے اور سپریم لیڈر کے جانشینوں کی فہرست تیار کر لی۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے ممکنہ جنگ کے پیش نظر اپنی تیاریوں کو تیز کر دیا ہے۔ سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کو اہم اختیارات سونپ دیے ہیں۔
علی لاریجانی امریکا سے مذاکرات کی نگرانی کر رہے ہیں اور سپریم لیڈر کو ان پر مکمل اعتماد ہے۔ علی خامنہ ای نے اپنے جانشینوں کی فہرست بھی تیار کر لی ہے جس میں چار سطحوں پر مشتمل افراد شامل ہیں۔
اگر جنگ شروع ہوتی ہے تو اسپیکر محمد باقر قالیباف کو مسلح افواج کی کمان دی جا سکتی ہے جبکہ عبوری انتظام میں علی لاریجانی، باقر قالیباف اور سابق صدر حسن روحانی کے نام زیر غور ہیں۔
خلیج فارس کے ساحلوں پر میزائل نصب کر دیے گئے ہیں اور صدر پزشکیان بظاہر اختیارات لاریجانی کو سونپنے پر آمادہ ہیں۔












