امریکی صدر کا ایران کیخلاف خفیہ منصوبہ منظر عام پر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے خلاف خفیہ منصوبہ سامنے آیا ہے، جو ایران کو ایٹمی توانائی کی مشروط اجازت دینے پر مبنی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی صدر کا ایران کیخلاف خفیہ منصوبہ منظر عام پر

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے خلاف خفیہ منصوبہ منظر عام پر آ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ایران کو ایٹمی توانائی کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی مشروط اجازت دینے پر آمادہ ہو سکتے ہیں، بشرطیکہ تہران واضح طور پر یہ عہد کرے کہ وہ کبھی ایٹمی ہتھیار تیار نہیں کرے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران واشنگٹن کی شرائط تسلیم نہیں کرتا تو ٹرمپ انتظامیہ کے پاس سخت عسکری آپشنز بھی موجود ہیں، جن میں ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کے منصوبے شامل ہیں۔ ان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ان کے قریبی حلقوں کے خلاف کارروائی کا بھی ذکر کیا گیا ہے، تاہم ان دعوؤں کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنی عسکری موجودگی میں اضافہ کر رہا ہے، جس کے باعث خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ایران کے ایٹمی پروگرام پر سفارتی حل کی امیدیں کمزور پڑتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ایک سینیئر امریکی اہلکار کے مطابق صدر ٹرمپ ایسے معاہدے کے لیے تیار ہیں جو سیاسی طور پر بھی قابل قبول ہو۔ اگر ایران ممکنہ امریکی کارروائی کو روکنا چاہتا ہے تو اسے ایسی پیشکش کرنا ہو گی جو ناقابل تردید اور قابل قبول ہو۔

دیگر متعلقہ خبریں