امریکی سفیر مائیک ہکابی نے اسرائیلی قبضے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے یہ زمین اسرائیلیوں کو دی ہے اور پورے خطے پر قبضہ ان کا حق ہے۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر قبضہ کر لے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خدا نے یہ زمین اسرائیلیوں کو دی ہے اور پورے خطے پر قبضہ ان کا حق ہے۔
انٹرویو کے دوران مائیک ہکابی نے مزید کہا کہ اسرائیل اگر دریائے نیل سے نہر فرات تک کے علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو یہ ٹھیک ہوگا۔ یہ تصور بنیادی طور پر گریٹر اسرائیل کے شدت پسند نظریے سے منسلک ہے۔
یہ منصوبہ لبنان سے لے کر سعودی عرب کے صحراؤں اور بحیرہ روم سے لے کر عراق کے نہر فرات تک کے علاقے پر مشتمل ہے۔ مائیک ہکابی کو گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل میں سفیر مقرر کیا تھا۔













