امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے عالمی تجارتی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے دیا، جو ان کی معاشی پالیسی کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی تجارتی ٹیرف کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ ٹرمپ نے ٹیرف عائد کرتے وقت اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، جس سے عالمی تجارت متاثر ہوئی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ صدر کو ٹیرف عائد کرنے کا اختیار نہیں دیتا۔ یہ ٹرمپ کی معاشی پالیسی کے لیے بڑا دھچکا ہے کیونکہ ٹیرف ان کے اقتصادی ایجنڈے کا اہم حصہ تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے تجارتی معاہدوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، اور صدر کو کانگریس کی منظوری کے بغیر پالیسیوں کے نفاذ کی حدود کا تعین ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر ٹیرف عائد کیے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں