ایران نے اقوام متحدہ کو فوجی جارحیت پر فیصلہ کن جواب کا انتباہ دیا

ایران نے اقوام متحدہ کو خط میں امریکی فوجی جارحیت کی صورت میں فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران نے اقوام متحدہ کو فوجی جارحیت پر فیصلہ کن جواب کا انتباہ دیا

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں امریکی فوجی جارحیت کے خدشات کے پیش نظر فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط میں لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات حقیقی فوجی خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ایران نے کہا کہ وہ جنگ نہیں چاہتا لیکن کسی بھی حملے کی صورت میں دفاع میں بھرپور کارروائی کرے گا۔ ایران نے خط میں مزید کہا کہ خطے میں موجود مخالف قوتوں کے فوجی اڈے اور اثاثے جائز ہدف ہوں گے۔

خط میں امریکی صدر کی سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ بھی دیا گیا جس میں انہوں نے معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں امریکی ایئر فیلڈز استعمال کرنے کا کہا تھا۔ ایران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کردار ادا کرے۔

دیگر متعلقہ خبریں