ایران کا امریکی جارحیت پر سخت جواب دینے کا اعلان

ایران نے اقوام متحدہ کو خط لکھ کر امریکی جارحیت کی صورت میں بھرپور جواب دینے کی دھمکی دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا امریکی جارحیت پر سخت جواب دینے کا اعلان

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکہ نے حملہ کیا تو ایران بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔

ایران نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات جنگ کے خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ایران کے مطابق وہ جنگ نہیں چاہتا، لیکن کسی بھی حملے کی صورت میں مخالف قوتوں کے فوجی اڈوں اور اثاثوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

خط میں امریکی صدر کی سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ دیا گیا جس میں انہوں نے ایران کو معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں ممکنہ اقدامات کی بات کی۔

ایران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کردار ادا کرے۔

دیگر متعلقہ خبریں