امریکی فوج رواں ہفتے کے آخر تک ایران پر حملہ کر سکتی ہے جس کے پیش نظر اسرائیل میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج رواں ہفتے کے آخر تک ایران پر حملہ کر سکتی ہے، تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
یہ کہا گیا ہے کہ امریکی حکام اس کارروائی پر غور کر رہے ہیں، جبکہ فوجی تیاریاں مکمل ہیں اور خطے میں ہنگامی کارروائی کے لئے الرٹ ہیں۔
امریکی حملے کے امکان کے پیش نظر اسرائیل میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو بنکرز کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسرائیلی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکی حملے کے جواب میں ایران ممکنہ طور پر اسرائیل پر میزائل حملہ کر سکتا ہے۔
اسی دوران ایران نے روس کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا بھی منصوبہ بنا رکھا ہے۔












