اسرائیل نے ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا ہے اور شہریوں کو بنکرز کے قریب رہنے کی ہدایت کی ہے۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیل نے ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے دفاعی اور ہنگامی اداروں کو تیار رہنے کی ہدایات دی ہیں۔ تل ابیب میں شہریوں کو بنکرز کے قریب رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق آئندہ دنوں میں ایران پر حملہ ہو سکتا ہے، جس کی منظوری امریکی صدر نے دی تو یہ حملہ جون سے بڑا ہو سکتا ہے۔ امریکا اور اسرائیل کے مربوط فضائی حملے شامل ہوں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے سکیورٹی سے متعلق کئی ہنگامی اجلاس کیے ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ ملک ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ اسرائیلی شہریوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ ایران میزائل حملے کر سکتا ہے۔












