اُردو کے معروف شاعر فیض احمد فیض کی 41 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، ان کی شاعری اور انقلابی سوچ آج بھی زندہ ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اُردو کے معروف شاعر فیض احمد فیض کی 41 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ فیض احمد فیض نے اپنی شاعری کے ذریعے محبت، انقلاب اور انسانی حقوق کے پیغام کو عام کیا۔ ان کی انقلابی سوچ آج بھی زندہ ہے اور انہیں نشان امتیاز سے نوازا گیا تھا۔
فیض احمد فیض 13 فروری 1911 کو ضلع نارووال میں پیدا ہوئے تھے اور اردو ادب میں اپنے کام کی بدولت عالمی شہرت حاصل کی۔ ان کے شعری مجموعے ‘نقش فریادی’, ‘دست صبا’, ‘زندان نامہ’ اور دیگر شامل ہیں۔
فیض نے نثر میں بھی ‘میزان’, ‘صلیبیں مرے دریچے میں’, ‘متاع لوح و قلم’ جیسی کتابیں چھوڑیں۔ 1962 میں انہیں سوویت یونین کی جانب سے لینن امن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اور وہ ایشیا کے پہلے شاعر تھے جنہیں یہ اعزاز ملا۔
فیض احمد فیض کا انتقال 20 نومبر 1984 کو 73 سال کی عمر میں ہوا اور وہ لاہور میں مدفون ہیں۔















