محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی عمران خان کی بہنوں سے یکجہتی

محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی عمران خان کی بہنوں سے بنی گالہ میں ملاقات، ظلم کے خلاف اظہار یکجہتی کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے بنی گالہ میں عمران خان کی بہنوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ ملک میں ایک غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے کہ ایک شخص کو باغی قرار دے کر توڑنا ضروری ہے۔ یہ جدوجہد 25 کروڑ عوام کی ہے اور یہ حکومت زر اور زور کی بنیاد پر حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو گھروں میں بے عزت کرنا جرم ہے اور ظالم حکمران کے سامنے کھڑا ہونا جہاد ہے۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ہم بنی گالہ آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات ان پر ظلم کیا گیا اور وہ اس ظلم کے مقابلے میں مسکرا رہی ہیں۔

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ ان کا ارادہ ہمیں جیل بھیجنے کا ہے لیکن ہمیں پرواہ نہیں۔ ہم دوبارہ اڈیالہ جائیں گی اور چاہے مار دیا جائے، ہمیں کوئی ڈر نہیں۔ نورین نیازی نے محمود اچکزئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان سے ہمیں حوصلہ ملا اور اب جو تحریک چلے گی، وہ دونوں لیڈ کریں گے اور ہم ان کے ساتھ ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں