بابر اعظم کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں چھکا لگانے میں ناکامی

بابر اعظم 2021 کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ میں چھکا لگانے میں ناکام رہے، بھارتی ٹیم کے خلاف شکست کے بعد ان کی کارکردگی پر تنقید ہو رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بابر اعظم کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں چھکا لگانے میں ناکامی

کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، کیونکہ وہ 2021 کے بعد سے کسی بھی فل ممبر ٹیم کے خلاف ایک بھی چھکا نہیں لگا سکے ہیں۔

گزشتہ روز بھارت کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کو 61 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد بابر اعظم کی پرفارمنس پر تنقید بڑھ گئی ہے۔ کچھ سابق کھلاڑیوں نے انہیں ٹیم سے ڈراپ کرنے کی تجاویز بھی دی ہیں۔

کولمبو میں ہونے والے اس میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 175 رنز بنائے اور پاکستان کی ٹیم کو 114 رنز پر آؤٹ کر کے کامیابی حاصل کی۔

تجزیہ کار مظر ارشد کے مطابق بابر اعظم نے 2021 میں دبئی میں بھارت کے خلاف میچ کے بعد سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کسی بھی فل ممبر ٹیم کے خلاف چھکا نہیں لگایا۔

پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن بھارتی بولنگ کے سامنے دباؤ کا شکار نظر آئی اور 18 اوورز میں 114 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں