وزیراعظم شہباز شریف نے طارق رحمان کو بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے سربراہ طارق رحمان کو ٹیلیفون کیا اور پارٹی کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے بنگلادیش کے کامیاب عام انتخابات پر وہاں کے عوام کو بھی مبارکباد دی اور پاکستان و بنگلادیش کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کے امن و ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور بیگم خالدہ ضیا کی پاک بنگلادیش تعلقات کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مزید برآں، وزیراعظم نے طارق رحمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
بنگلادیش کے الیکشن کمیشن کے مطابق بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی نے 299 میں سے 212 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ جماعت اسلامی نے 77 نشستیں جیتیں۔














