ایران کو معاہدہ نہ کرنے پر مشکل صورتحال کا سامنا ہوگا: ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ اسے مشکل صورتحال کا سامنا ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کو معاہدہ نہ کرنے پر مشکل صورتحال کا سامنا ہوگا: ٹرمپ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو معاہدہ کرنا ہی ہوگا ورنہ اس کی صورتحال بہت تکلیف دہ ہو جائے گی۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور امید ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل ہو جائے گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو کہانی مختلف ہوگی اور ایران کو بہت پہلے ہی معاہدہ کر لینا چاہیے تھا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس بار ایران نہ مانا تو اس کے لیے حالات مشکل ہو جائیں گے۔ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ آئندہ ہفتے ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اپریل میں چینی صدر سے ملاقات کے لیے چین جا رہا ہوں اور اس وقت چین کے ساتھ امریکا کے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں