امریکی صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کی ایران پر حملے کی درخواست مسترد کر کے ایران کے ساتھ ڈیل کو ترجیح دینے کا اعلان کیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ایران پر حملے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ڈیل کو ترجیح دینے کا اعلان کر دیا۔
وائٹ ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر تبادلۂ خیال ہوا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کو ترجیح دی جائے گی اور نیتن یاہو کو بھی یہی بتایا گیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگر ڈیل نہیں ہوتی تو مذاکرات کے نتائج دیکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایران نے ڈیل نہ کر کے غلطی کی، جس کے بعد بمباری کا سامنا کرنا پڑا۔
صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ اس بار ایران کا رویہ ذمہ دارانہ ہوگا اور سفارتی راستے کو فوقیت دی جائے گی۔ اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔













