ایران کی میزائل صلاحیت ریڈ لائن، مذاکرات کا حصہ نہیں بن سکتی۔علی شمخانی

علی شمخانی نے ایران کی میزائل صلاحیت پر مذاکرات کو ناممکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ محدود جارحیت کو جنگ سمجھا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی میزائل صلاحیت پر مذاکرات نہیں ہوسکتے: علی شمخانی

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر علی شمخانی نے کہا کہ ایران کی میزائل صلاحیت ریڈ لائن ہے اور کسی مذاکرات کا حصہ نہیں بن سکتی۔ تہران میں اسلامی انقلاب کی 47 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب کسی بھی قسم کی محدود جارحیت کو جنگ کا آغاز سمجھا جائے گا۔

علی شمخانی نے واشنگٹن کو مشورہ دیا کہ دھمکیوں کے بجائے مذاکرات کے راستے کو سنجیدگی سے اپنائے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں بحری بیڑہ تعینات کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

امریکی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں دوسرا ائیرکرافٹ کیریئر اسٹرائیک گروپ بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔ پاسداران انقلاب نے کہا کہ دشمن ایران کو غلامی کے دور میں لے جانے کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں