ڈی جی آئی ایس پی آر نے قائداعظم یونیورسٹی میں ملکی دفاعی امور اور سوشل میڈیا پروپیگنڈا پر گفتگو کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں طلبہ و اساتذہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس خصوصی نشست میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی داخلی صورتحال، دفاعی امور اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے طلبہ کو سوشل میڈیا پروپیگنڈا اور حقائق کے فرق سے آگاہ کیا۔
وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بھارت کے حوالے سے بیان کو دنیا نے سچ ثابت ہوتا دیکھا ہے، جہاں افواج پاکستان نے بھارتی ٹیکنالوجی تک کو شکست دی۔
طلبہ اور اساتذہ نے اس نشست کو مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے ان کے کئی ابہامات دور کر دیئے۔ طلبہ نے مس انفارمیشن سے متعلق سوالات کے جوابات دینے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا۔













