امریکا کی 100 یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ کے لیے درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے امریکا کی 100 اعلیٰ یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ کے لیے درخواستوں کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ اسکالرشپس یو ایس-پاکستان نالج کوریڈور پروجیکٹ کے تحت دی جا رہی ہیں اور دو کیٹگریز میں تقسیم کی گئی ہیں۔
پہلی کیٹگری میں امریکا کی ٹاپ 50 جامعات شامل ہیں، جہاں طلباء کو ٹیوشن فیس، اسٹائپنڈ اور ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔ دوسری کیٹگری میں 51 سے 100 نمبر تک کی یونیورسٹیاں شامل ہیں، جہاں سالانہ 12 ہزار ڈالر کی ٹیوشن، اسٹائپنڈ اور ہیلتھ انشورنس دستیاب ہوگی۔
درخواستیں 30 اپریل 2026 تک ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔














