وزیر اعظم نے آئندہ برس مون سون کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی

وزیر اعظم نے مون سون تیاریوں کی ہدایت دی، منصوبے کی منظوری دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تیاریوں کی ہدایت دی ہے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے قلیل المدتی منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں عالمی اشاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیر اعظم نے قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے فوری عملدرآمد کا حکم دیا اور کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر مربوط منصوبہ سازی کریں۔

وزیر اعظم نے پانی کے بہتر انتظام کے لیے نیشنل واٹر کونسل کے اجلاس کی تیاری کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

دیگر متعلقہ خبریں