سینیٹر کامران مرتضیٰ نے یو این قرارداد کی حمایت پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور پارلیمانی بحث کا مطالبہ کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں حکومت کی جانب سے 17 نومبر کو یو این قرارداد کی حمایت پر نوٹس جمع کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے عوام کی رائے کے خلاف قرارداد کی حمایت کی گئی اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر یو این میں ووٹ ڈالا گیا۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ معاملہ فوری طور پر ایوان میں زیرِ بحث لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی پر پارلیمانی بحث ناگزیر ہے۔














