پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ سے14000 کروڑ کا نقصان متوقع

پاکستان کا بھارت سے میچ نہ کھیلنے کے اعلان پر بھارت کو 14000 کروڑ کا نقصان متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاک بھارت میچ کی منسوخی سے بھارت کو 14000 کروڑ کا نقصان

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے اعلان کے بعد بھارت کو 14000 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔ یہ میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی آمدنی کی وجہ سے اہم سمجھا جاتا ہے۔

یہ میچ براڈکاسٹ حقوق، اشتہارات، اسپانسرشپ، ٹکٹنگ اور دیگر کمرشل سرگرمیوں کی مد میں 50 کروڑ ڈالر کی مالیت کا ہوتا ہے۔ براڈکاسٹرز نے اس میچ کے لیے مہنگے داموں حقوق خریدے ہوتے ہیں اور آئی سی سی کی مالی اعانت کا بڑا حصہ اس میچ سے ملتا ہے۔

بھارتی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ میچ نہ ہونے کی صورت میں براڈکاسٹرز کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا ہوگا۔ اس میچ کے دوران 10 سیکنڈ کے اشتہار کی قیمت 25 لاکھ سے 40 لاکھ بھارتی روپے ہوتی ہے، جس کے بغیر ٹورنامنٹ کا مالی ڈھانچہ متاثر ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں