پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ پر آئی سی سی کی وارننگ

آئی سی سی نے پی سی بی کو بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ کے نتائج سے آگاہ کیا، جو پاکستان کرکٹ کے مستقبل پر اثر ڈال سکتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ پر آئی سی سی کی وارننگ

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو خبردار کیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ پاکستان میں کرکٹ کے مستقبل پر طویل المدتی اثرات ڈال سکتا ہے۔ یہ انتباہ 2026 ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے مجوزہ میچ کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق اسے تاحال اس معاملے پر پی سی بی کی جانب سے باضابطہ رابطہ موصول نہیں ہوا، تاہم ادارہ توقع رکھتا ہے کہ پی سی بی تمام فریقین کے مفادات کے تحفظ کے لیے باہمی طور پر قابلِ قبول حل تلاش کرے گا۔

 

آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی ایونٹس کی بنیاد مسابقت، شفافیت اور مساوی مواقع پر ہوتی ہے، اور کسی ایک میچ میں شرکت سے انکار مقابلوں کی روح کے منافی ہے۔

آئی سی سی نے واضح کیا کہ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول پاکستان اور بھارت کا میچ گروپ مرحلے کا سب سے زیادہ تجارتی اہمیت رکھنے والا مقابلہ سمجھا جاتا ہے، اور اس میچ پر کسی بھی قسم کا بائیکاٹ عالمی کرکٹ کے ماحولیاتی نظام کو متاثر کر سکتا ہے۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اگر پاکستان بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرتا ہے تو اسے اس مقابلے کے دو پوائنٹس سے محروم ہونا پڑے گا، جبکہ نیٹ رن ریٹ پر بھی منفی اثر پڑے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں