پاکستان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا اعلان کیا ہے، تاہم بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کیا جائے گا، یہ فیصلہ بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا اعلان کیا ہے، تاہم بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات میں ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے پر مشاورت کی گئی۔
حکومت پاکستان کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی، مگر 15 فروری 2026 کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہیں کھیلے گی۔
The Government of the Islamic Republic of Pakistan grants approval to the Pakistan Cricket Team to participate in the ICC World T20 2026, however, the Pakistan Cricket Team shall not take the field in the match scheduled on 15th February 2026 against India.
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 1, 2026
یہ فیصلہ بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر کیا گیا ہے، جسے آئی سی سی نے ایونٹ سے باہر کرکے سکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا تھا۔
قومی ٹیم کل بروز پیر سری لنکا کے لیے روانہ ہوگی، جبکہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی وجوہات واضح کردی گئی ہیں۔















