سندھ میں چار برسوں کے دوران کاروکاری کے تحت 595 افراد قتل ہوئے، جن میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ میں گزشتہ چار برسوں کے دوران کاروکاری کے نام پر 595 افراد کو قتل کیا گیا، جن میں 466 خواتین اور 129 مرد شامل ہیں۔
سندھ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق، سال 2022 میں 114 افراد کو کاروکاری قرار دے کر قتل کیا گیا جن میں 89 خواتین شامل تھیں۔ 2023 میں 167 افراد کو قتل کیا گیا جن میں 135 خواتین شامل تھیں۔
سال 2024 میں کاروکاری کے 132 واقعات میں 152 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 123 خواتین شامل تھیں۔ 2025 کے پہلے 10 ماہ میں 162 افراد کو قتل کیا گیا، جن میں 119 خواتین شامل تھیں۔
پولیس کے مطابق ان واقعات میں ملوث 294 ملزمان مقتولین کے قریبی رشتہ دار تھے۔ 171 ملزمان مقتولین کے شوہر، 33 والد، 77 بھائی، 5 بیٹے، 2 بہنیں، 2 والدہ اور 4 بیٹیاں شامل ہیں۔















