ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا سانحہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی سخت کارروائی کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب نے بھاٹی گیٹ واقعے کو قتل کے مترادف قرار دے کر افسران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔ پروجیکٹ ٹیم معطل، تین ملزمان گرفتار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا سانحہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی سخت کارروائی کا حکم

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھاٹی گیٹ واقعے کو قتل کے مترادف قرار دیتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر سمیت چار افسران کی گرفتاری اور دو افسران کو نوکری سے برطرف کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت لاہور میں مین ہول واقعے پر ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھاٹی گیٹ واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے، نیسپاک اور کنٹریکٹر سب نے غفلت برتی، اور لاہور میں تعمیراتی کام لوگوں کی حفاظت کے لیے ہے نہ کہ ان کی جان لینے کے لیے۔ واقعے پر کمشنر لاہور بھی اتنے ہی قصور وار ہیں جتنا ایل ڈی اے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ خاتون اور بچی مین ہول میں گر گئی تھیں، اور متاثرہ خاندان کی بجائے ان کے شوہر کو تھانے لے جایا گیا۔ انہوں نے کنٹریکٹر سے ایک کروڑ روپے لے کر متاثرہ خاندان کو دینے اور انہیں گاڑی فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔

واقعے کے بعد ماں بیٹی کی لاشیں ملنے پر پروجیکٹ ٹیم کو معطل کر دیا گیا اور تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے سعدیہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے، جس کے مطابق ملزمان نے مین ہول کھلا چھوڑ کر غفلت کا مظاہرہ کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں