لاہور میں بھاٹی گیٹ کے علاقے میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کے واقعے پر پولیس نے مقدمہ میں نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھاٹی گیٹ کے علاقے میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کے افسوسناک واقعے کے بعد مقدمہ میں نامزد ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس نے پراجیکٹ منیجر اصغر سندھو، سیفٹی انچارج دانیال اور سائٹ انچارج احمد نواز کو مقدمہ میں گرفتار کیا۔
یہ مقدمہ دفعہ 322 کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ ماں بیٹی کا پوسٹ مارٹم میو ہسپتال میں جاری ہے۔














