ہنگو میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید، چار زخمی

ہنگو میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہنگو، پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید، چار زخمی

ہنگو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہنگو میں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر شرپسندوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل ٹل کے علاقے چھپری وزیران میں پیش آیا۔ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر مامور پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس اور شرپسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک اہلکار شہید اور چار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق شہید اہلکار اسرار الحق کا تعلق شانگلہ سے تھا اور وہ پی ٹی سی میں انٹرمیڈیٹ کورس کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پولیو ٹیموں پر حملے ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں، جو انسداد پولیو مہم کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں