اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں تعطل، امریکی سخت مطالبات پر ایران راضی نہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں تعطل پیدا ہوگیا ہے۔ایرانی مذاکراتی ٹیم کے قریبی ذریعے سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق امریکا نے آبنائے ہرمز اور دیگر معاملات پر سخت مطالبات پیش کیے ہیں، جنہیں ایران قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ واشنگٹن مذاکرات کے ذریعے وہ مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے جو جنگ کے ذریعے حاصل نہیں کر سکا۔ 40 دن کی جنگ اور عسکری منصوبوں کے باوجود امریکا اپنے اہداف پورے نہیں کر پایا۔
ایرانی وفد نے آبنائے ہرمز کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی امریکی مؤقف کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران مذاکرات میں اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
ایرانی وفد میدان جنگ میں حاصل ہونے والی پوزیشن کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کے مطابق مسلح افواج کی کارروائیوں اور آبنائے ہرمز کے دفاع کو مذاکرات میں بنیادی حیثیت حاصل ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ ان میں ماہرین عسکری و اقتصادی معاملات پر گفتگو کر رہے ہیں۔











