لاہور میں نجی کالج کے سی ای او کے اغوا کے معاملے میں اغوا کاروں نے سی سی ڈی کے خوف سے عابد وزیر کو رہا کر دیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
جوہر ٹاؤن سے نجی کالج کے سی ای او عابد وزیر کے اغوا کیس میں اہم انکشاف ہوا ہے۔
اغوا کاروں نے عابد وزیر کو سی سی ڈی کے خوف سے رہا کرتے ہوئے یہ شرط رکھی کہ وہ ان کا ذکر نہ کریں، اور تاوان نہ دینے پر اصرار کیا۔
اغوا کاروں نے عابد وزیر کو بس پر بٹھا کر خود کرایہ ادا کیا اور کہا کہ سی سی ڈی کو بتائیے گا کہ کسی نے اغوا نہیں کیا۔
عابد وزیر کو بدھ کے روز اغوا کیا گیا تھا اور ملزمان نے 16 کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ملزمان کے قریب پہنچ گئے ہیں اور جلد گرفتاریاں متوقع ہیں۔














