ایران میں پُرتشدد مظاہروں کے بعد انٹرنیشنل کالز بحال ہوگئیں، انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے۔ امریکی انسانی حقوق تنظیم کے مطابق 1850 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ ختم ہوگیا، جس کے بعد انٹرنیشنل کالز کی سروس بحال کر دی گئی ہے۔ تاہم انٹرنیٹ سروس اب بھی معطل ہے۔
امریکی انسانی حقوق تنظیم کے مطابق مظاہروں کے دوران 1850 مظاہرین ہلاک ہوئے ہیں۔ ایرانی انٹیلی جنس حکام نے متعدد گھروں سے امریکی ساختہ دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیرونی دہشت گرد ایجنٹوں کے احکامات کے شواہد کا ذکر کیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی عوام کو احتجاج جاری رکھنے اور اداروں کا کنٹرول سنبھالنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ مدد پہنچنے والی ہے۔














