نیتن یاہو کے ساتھ ٹرمپ کی کھچاؤ بھری ملاقات، جنگی تناؤ میں اضافہ

ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات میں جنگی حکمت عملی پر تنازع، اسرائیلی وزیراعظم قریبی تعلقات سے انتخابی فائدہ چاہتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیتن یاہو کے ساتھ ٹرمپ کی کھچاؤ بھری ملاقات، جنگی تناؤ میں اضافہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جنگی حکمت عملی پر کھلے عام تنقید کی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو انہیں جنگ میں پھنسانا چاہتے ہیں، جس پر وہ خوش نہیں ہیں۔

فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے ایران کی ایٹمی تنصیب سے متعلق نیتن یاہو کے انٹیلی جنس شیئر کرنے کی رپورٹس پر سخت ردعمل دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ بی بی انہیں جنگ میں ملوث رکھنا چاہتے ہیں۔

اوول آفس میں دونوں رہنماؤں کی بند کمرہ ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ نشست مثبت رہی۔ نیتن یاہو نے بھی ملاقات کو بہترین قرار دیا۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارتی مذاکرات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ نیتن یاہو کی حکومت ایران میں عسکری کارروائیاں جاری رکھنے کی حامی ہے۔

یاد رہے کہ نیتن یاہو اکتوبر میں ہونے والے اسرائیلی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو ظاہر کر کے انتخابی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں