ایران کا چین سے سیکڑوں میزائل خریداری معاہدہ، فضائی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ

ایران نے چین سے 300 سے 400 فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کیا ہے، جس کی مالیت 60 سے 70 ملین ڈالر ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا چین سے سیکڑوں میزائل خریداری معاہدہ، فضائی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق، ایران نے 300 سے 400 مین پیڈ فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کیا۔ اس معاہدے کی مالیت 60 سے 70 ملین ڈالر ہونے کا امکان ہے۔

ایران کو آئندہ ہفتوں میں کیو ڈبلیو 12 اور ایف این 16 طرز کے میزائلوں کی پہلی کھیپ موصول ہو سکتی ہے۔ یہ معاہدہ ہانگ کانگ میں قائم ایک کمپنی کے ذریعے کیا گیا ہے۔

یہ معاہدہ ایران کی فضائی دفاعی صلاحیت کو دوبارہ مضبوط بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔ ایران کی جانب سے دفاعی نظام کی بہتری کی کوششیں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ چینی وزارت خارجہ نے رائٹرز کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ بیجنگ نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ امن کے فروغ اور تنازعات کے خاتمے کی حمایت کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں