چینی جہازوں کو بحیرہ احمر میں حملوں کا خطرہ، حوثیوں سے تحفظ کی درخواست

چین نے حوثیوں سے اپنے جہازوں کو بحیرہ احمر میں محفوظ راستہ دینے کی درخواست کی ہے تاکہ سعودی بندرگاہوں سے تیل کی بلا رکاوٹ نقل و حمل یقینی بنائی جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چینی جہازوں کو بحیرہ احمر میں حملوں کا خطرہ، حوثیوں سے تحفظ کی درخواست

بیجنگ: (رائیٹ ناؤ نیوز) چین نے حوثی گروپ سے براہ راست رابطہ کر کے اپنے تیل بردار جہازوں کو بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب سے محفوظ گزرنے کی ضمانت طلب کی ہے۔ حوثیوں نے سعودی بندرگاہوں سے وابستہ بحری نقل و حمل کو روکنے کی کوشش کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد چین نے یہ اقدام اٹھایا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، حوثیوں نے اب تک چین جانے والے ہر تیل بردار جہاز کے لیے علیحدہ علیحدہ منظوری دی ہے۔ ایران کو بھی ان اقدامات سے آگاہ رکھا گیا ہے۔

چین کی کوشش ہے کہ سعودی عرب کی بندرگاہ ینبع سے تیل کی برآمدات بلا تعطل جاری رہیں، تاکہ آبنائے ہرمز کی صورتحال کے باعث عالمی تیل کی سپلائی میں کمی کو پورا کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ بحیرہ احمر اور باب المندب میں کشیدگی برقرار رہنے کی صورت میں عالمی تجارت اور شپنگ کے اخراجات پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، کیونکہ یہ دنیا کی اہم تجارتی گزرگاہوں میں شامل ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر حوثیوں نے اپنی دھمکیوں پر عمل کیا تو عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں