ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر شدید ردعمل دیا، ایرانی عوام کے قاتلوں میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کو شمار کیا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں پر شدید ردعمل دیا ہے۔
علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے عوام کے اصل قاتلوں کے نام سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام کے بڑے قاتلوں میں پہلے نمبر پر ڈونلڈ ٹرمپ اور دوسرے نمبر پر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو شامل ہیں۔
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ اس نوعیت کے بیانات ایران کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت ہیں، جو خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا اور ایران کے درمیان بیانات کی جنگ میں تیزی آئی ہے، جبکہ ایران میں جاری احتجاجی صورتحال کے باعث علاقائی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے۔














