پاکستان و سعودی عرب کا معدنیات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور سعودی عرب نے معدنیات و کان کنی میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس سے معاشی ترقی کے مواقع بڑھیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان و سعودی عرب کا معدنیات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور سعودی عرب نے معدنیات و کان کنی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے سعودی وزیرِ صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخریف سے ملاقات کی، جس میں اس تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر معدنیات نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معدنی شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، اور سعودی عرب اپنی علمی و تکنیکی مہارت کے ذریعے پاکستان سے تعاون کرے گا۔ انہوں نے فیوچر منرلز فورم میں پاکستان کی شرکت پر بھی شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ ٹیٹھیان بیلٹ میں بے پناہ معدنی صلاحیت موجود ہے، جس کا ریکو ڈک ایک چھوٹا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جیولوجیکل سروے پاکستان سعودی جیولوجیکل سروے کے ساتھ تعاون کر رہا ہے، جبکہ کھاد کی پیداوار اور طبی آلات کی تیاری کے شعبے بھی مشترکہ منصوبوں کے لیے اہم مواقع ہیں۔

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر، نواف بن سعید المالکی نے بھی اس ملاقات میں شرکت کی اور کہا کہ فورم میں پاکستان کی موجودگی دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں