عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا اختیار نہیں دیا۔سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا اختیار نہیں دیا اور بات چیت کا ٹاسک محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو سونپا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا اختیار نہیں دیا۔سہیل آفریدی

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان نے انہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔ سہیل آفریدی نے بتایا کہ عمران خان نے بات چیت کا ٹاسک محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے حوالے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ صوبائی معاملات پر بات چیت اور تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہیں، حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو عوامی مفادات کے مطابق پالیسی بنانی چاہیے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ کوئی تقریب یا میٹنگ ہوئی تو وہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ضرور ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا باہر نکلنا جائز ہے، وہ اپنے بھائی کی رہائی کے لیے کوشاں ہیں، اور ان کے کراچی جانے کا مقصد یہ ہے کہ عوام بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے متحرک ہوں۔

سہیل آفریدی نے اعتراف کیا کہ لاہور کے دورے کے دوران ان کی جانب سے غلط زبان کا استعمال ہوا لیکن وہ عمل کا ردِ عمل تھا، انہوں نے اپنے دورہ لاہور کے دوران غلط زبان کے استعمال پر معذرت کرلی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں