اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی، نئی قانون سازی کی منظوری

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کو دوبارہ ملتوی کرنے اور نئی قانون سازی کی منظوری دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی، نئی قانون سازی کی منظوری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں شیڈول بلدیاتی انتخابات کو دوبارہ ملتوی کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے ایک مختصر اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 3 دسمبر اور 30 دسمبر کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

کابینہ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق نئی قانون سازی پر غور کیا گیا۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے اس حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی، جس کے بعد انتخابات ملتوی کرنے کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے اسلام آباد میں پنجاب طرز کے بلدیاتی انتخابات کی قانون سازی کی بھی منظوری دی ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے 15 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں