صدر مملکت نے سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 کی منظوری دی

صدر آصف علی زرداری نے سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی، بل پارلیمنٹ سے منظور ہوکر اب قانون بن گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صدر مملکت نے سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 کی منظوری دی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دی۔ وزیرِاعظم کی ایڈوائس پر صدر نے دستخط کیے، جس کے بعد یہ بل آئین کے آرٹیکل 254 کے تحت منظور کیا گیا۔

سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 کو سینیٹ نے 7 نومبر 2025 کو منظور کیا جبکہ قومی اسمبلی نے 8 دسمبر 2025 کو بغیر کسی ترمیم کے اس کی منظوری دی تھی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے بل کی منظوری کی توثیق کر دی، صدر کے دستخط کے بعد یہ بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں