مولانا فضل الرحمان نے جبر پر بنی قانون سازی مسترد کر دی

مولانا فضل الرحمان نے جبر کے ذریعے قانون سازی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ پر دباؤ ڈال کر ووٹ حاصل کیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مولانا فضل الرحمان کا جبر پر مبنی قانون سازی کی مخالفت

ملتان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ جبر کی بنیاد پر ہونے والی قانون سازی کو تسلیم نہیں کرتے۔

مولانا فضل الرحمان نے جامعہ قاسم العلوم ملتان میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایک سال میں دو تہائی اکثریت کیسے حاصل ہو گئی؟ پارلیمنٹ کے ہاتھ مروڑ کر ووٹ ڈلوائے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں قانون سازی بغیر مشاورت کے کی گئی، شدت پسندی اور انتہا پسندی کی ذمہ داری مدارس پر نہیں ڈالی جا سکتی۔

دیگر متعلقہ خبریں