لاہور ہائیکورٹ نے پراپرٹی اونرشپ ایکٹ کی درخواستیں فل بینچ کو بھیجنے کا حکم دیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پراپرٹی اونرشپ ایکٹ کے تحت کارروائیوں کے خلاف درخواستیں فل بینچ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے مشتاق احمد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے پنجاب پراپرٹی اونرشپ ایکٹ کے تحت ہونے والی کارروائیوں کے خلاف مزید 18 درخواستیں اعتراضات دور کر کے فل بینچ کو بھجوائی ہیں اور کمیٹیز کی کارروائیوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ ایکٹ کے تحت ٹریبونلز بننے تھے اور ان کو قبضوں کا اختیار تھا۔ ڈھائی ماہ بعد ٹریبونلز کا نوٹیفکیشن ہوا، اس دوران کس قانون کے تحت کمیٹیز قبضے دلوا رہی تھیں؟ نہ عملہ ہے نہ یہ پتہ ہے کہ ٹریبونل کہاں بیٹھیں گے، کیا یہ اختیارات سے تجاوز نہیں ہے؟ کیا قانون کا غلط استعمال نہیں ہو رہا؟













