شفیع جان نے کہا کہ پی ٹی آئی اسٹریٹ موومنٹ کی طرف جارہی ہے اور مذاکرات نئے انتخابات یا مینڈیٹ کی بحالی پر ہی ممکن ہیں۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عوامی احتجاج کی طرف بڑھ رہی ہے اور مزاحمت ہی آخری راستہ ہے۔
شفیع جان نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار احتجاج کے لیے پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے اور نیکسٹ لیول کی تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 8 فروری کو پہیہ جام شٹرڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرف دو صورتوں میں مذاکرات ممکن ہیں، یا تو نئے انتخابات ہوں یا پی ٹی آئی کا مینڈیٹ بحال کیا جائے۔ وفاقی حکومت اگر لیڈرشپ اور کارکنوں کی رہائی پر بات کرتی ہے تو ہم بھی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
شفیع جان نے دعویٰ کیا کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں پی ٹی آئی کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جارہی۔














