فیصل آباد کے کچہری بازار میں موبائل بیٹری پھٹنے سے نوجوان جھلس گیا، دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔
فیصل آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیصل آباد کے کچہری بازار میں ایک نوجوان موبائل بیٹری دانتوں میں دباتے ہوئے شدید زخمی ہو گیا جب بیٹری پھٹ گئی۔ اس حادثے میں نوجوان کا چہرہ اور ہاتھ بری طرح جھلس گئے۔
اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دکان میں آگ بھڑکتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے۔ دکاندار نے بتایا کہ موبائل بیٹری کام نہیں کر رہی تھی، نوجوان نے اسے دانتوں میں دبا کر چلانے کی کوشش کی جس کے بعد بیٹری پھٹ گئی۔ دکاندار کے مطابق آگ تو قابو میں آ گئی لیکن اس سے دکان میں دھواں بھر گیا۔















