عمران خان نے حکومتی مذاکرات کی پیشکش دوبارہ ٹھکرا دی

عمران خان نے محمود خان اچکزئی کی مذاکرات کی تجویز پھر مسترد کر دی، پی ٹی آئی کے ساتھ بامعنی مذاکرات کی شرائط واضح۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان نے حکومتی مذاکرات کی پیشکش دوبارہ ٹھکرا دی [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے تازہ ترین بیان میں محمود خان اچکزئی کی مذاکرات کی تجویز کو دوبارہ مسترد کر دیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور عوام کو اپنے حقوق کے لئے نکلنے کی تاکید کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی ذرائع کے مطابق 9 مئی کے واقعات اور عمران خان کی پارٹی کی فوج مخالف مہم پر اظہار ندامت کے بغیر پی ٹی آئی کے ساتھ بامعنی مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ احتجاجی تحریک کی پالیسی براہ راست عمران خان کی ہدایت پر عمل میں لائی جائے گی اور محمود خان اچکزئی مذاکرات سمیت سیاسی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔

عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو ہدایت دی ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لئے احتجاجی تحریک کی تیاری کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں